18 اکتوبر 2011 - 20:30

جنوبی صومالیہ پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں کم از کم اٹھارہ عام شہری ہلاک اور سینتیس زخمی ہوۓ ہیں۔ امریکہ نے صومالیہ پر اپنے ڈرون حملوں میں ایسے وقت شدت پیدا کی ہے جب اس ملک کو شدید قحط کا سامنا ہے۔ حالیہ مہینوں میں صومالیہ میں بھوک اور بیماری کے باعث دسیوں ہزار بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ افغانستان ، پاکستان ، لیبیا ، عراق ، یمن اور صومالیہ پر حملوں کے لۓ ڈرون طیارے استعمال کرتا ہے۔..........

/169